index.php

Writer Abbas Baig

3 months ago

پاکستان کا بنیادی مسئلہ اور اس کا حل

Abbas Baig    خبریں   

پاکستان میں اس بات پر مکمل اتفاق ھے کہ مختلف وجوہات کی بناء پر عملی طور پر سول حکومت کے بہت سارے اختیارات اس کے اپنے ہی ایک ادارے کے پاس چلے گئے ہیں, بس فرق صرف یہ جمہوریت پسند اس حقیت کا اقرار افسوس اور دکھ سے کرتے ہیں اور “دوسرے” اس کا اظہار طنز اور خوشی سے کرتے ہیں.
یہ عجیب اور پیچیدہ صورتحال پاکستان کے اکثروبیشتر مسائل کی بنیادی وجہ ھے. ریاست کی پے پناہ طاقت جو خلقِ خدا کی زندگی کو آسان بنانے پر ہونی چاہئے وہ حکومتوں کو گرانے, بچانے اور بنانے پر صرف ہو جاتی ھے. لیکن بوجوہ اس پر بہت کم لکھا اور بولا جاتا ھے.

3 months ago

امریکہ سے سیکھیں ۔۔۔۔۔۔ ایک بات

Abbas Baig    خبریں   

۱۔ جمہوریت کی روح یہ ھے کہ کسی بھی ملک کے انتظام چلانے کا حق وہاں کے عوام کا اجتماعی حق ھے, انسانوں نے یہ بات آسمانی ہدایت کے علاوہ بہت دھکے کھا کھا کر سیکھی ھے۔

۲۔ عوام کے حقِ حکمرانی کی عمل پذیری کے نتیجے میں اجتماعی بصیرت بروئے کار آتی ھے جس کا منطقی یا لازمی نتیجہ بہتر نظامِ حکومت و ریاست ھے. کسی بھی ملک کے بہتر نظام حکومت و ریاست کا مطلب عوام کی بہتری اور خوشحالی ھے۔

3 months ago

عمران اور عوام: کون کس کے قابل نہیں؟

Abbas Baig    خبریں   

عمران اور عوام: کون کس کے قابل نہیں؟
ان سب کو شاباش جنہوں نے عمران خان کے اسلوبِ سیاست کو ایک بار نہیں بلکہ دو بار ناکام کرنے کے لیے سوچا, لکھا اورکہا. شاباش انکو بھی جو خلوصِ نیت سے سمجھ رہے تھے کہ عمرانی اسلوبِ سیاست درست ھے اور اس کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کے کرپشن پھیلاؤ ایسے مسائل جلد از جلد حل ہو جائیں گے...